لاہور (اپنے نمائندے سے) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے دفتر کے باہر گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف کالجز کے طلباءو طالبات کاپرچوں کی غلط مارکنگ کیخلاف احتجاج جاری رہا۔ انکا کہنا تھا کہ بورڈ کی نااہل انتظامیہ نے امیدواروں کا قیمتی سال ضائع کر دیا ہے اور یہ اب کوئی غلطی بھی تسلیم نہیں کر رہے۔ طلبہ کی کثیر تعداد نے بورڈ حکام کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور روڈ بلاک کئے رکھی۔ طلبہ کے والدین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہئے اور ذمہ دار حکام کیخلاف محکمانہ کارروائی ہونی چاہئے۔
پرچوں کی غلط مارکنگ کے خلاف طلبہ کا بورڈ آفس کے باہر احتجاج گزشتہ روز بھی جاری رہا
Oct 04, 2012