اسلام آباد (پ ر) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز ابراہیم صالح الغدیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سعودی عرب کو بے حد عزیز ہے اور اسی مقصد کی خاطر پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ وہ صوبہ بہاولپور بحالی تحریک کے قائد اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی سے گفتگو کر رہے تھے ۔