پیپلز پارٹی نے بلوچوں کی محرومی دور کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے: ثمینہ گھرکی

Oct 04, 2012

لاہور(خبر نگار) وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں، بلوچستان کے عوام کا دیرینہ مسئلہ صوبائی خود مختاری تھا اس کو حل کیا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ بلوچیوں کو اپنی سیاست چمکانے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ عابد حسین صدیقی کے مطابق ثمینہ خالد گھرکی نے کہا جو لوگ بلوچستان کے ایشوز کو بنیاد بنا کر سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں انھیں اس بات کا علم ہو نا چاہئے کہ اگر بلوچیوں کے لئے کسی نے عملی طور پر کچھ کیا ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے باقی لوگوں نے صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلانے کی کوشش کی ہے۔ جعلی سروے کروالینے سے کوئی جماعت بڑی جماعت نہیں بن جاتی ہے اور نہ ہی ان سروے کی آڑ میں عوام کو بے وقوف بنایا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں