حکومت سندھ نے لیاری گینگ وار،کالعدم تنظیم پیپلزامن کمیٹی کے رہنماؤں اورکارکنان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی .

 ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم پیپلزامن کمیٹی کے رہنماؤں عزیربلوچ، بابا لاڈلا، ظفربلوچ اوردیگرکے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات ہوم ڈیپارٹمنٹ نے طلب کی ہیں۔ اس حوالے سے پراسیکیوٹرجنرل سندھ کو ہدایات کی گئیں کہ وہ تمام مقدمات کی تفصیلات بھجوائیں اوریہ بھی بتایا جائے کہ مقدمات کی اب تک کیا نوعیت ہے۔ مقدمات کی تفصیلات کے لیے پراسیکیوٹرجنرل سندھ نے ماتحت عدلیہ کے تمام سرکاری وکلاء کوہدایات کردی ہیں کہ وہ مقدمات کی تفصیلات سے آگاہ کریں۔ ذرائع کاکہناہے کہ پہلے مرحلے میں کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے وہ مقدمات ختم کیے جانے کا امکان ہے جو پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ جمہوری مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن