ملک میں جاری گرم اور خشک موسم کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی آمد اور سطح دونوں میں ہی کمی آگئی، تربیلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ انتہائی سطح سے چھ فٹ کم ہوگیا ۔

Oct 04, 2012 | 14:10

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح ساڑھے پندرہ سوفٹ ہے جبکہ پانی کا لیول پندرہ سو تینتالیس اعشاریہ بائیس فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیم میں پانی کی آمد باون ہزار چار سو جبکہ اخراج اسی ہزارکیوسک ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی انتہائی سطح بارہ سوبیالیس فٹ جبکہ پانی کا لیول بارہ سوچاراعشاریہ دو صفرریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اٹھارہ ہزار ایک سو بیالیس اوراخراج تینتیس ہزارکیوسک ہے۔

مزیدخبریں