بھارتی ریاست اترپردیش میں دماغی بخارسے تین سونوے بچےہلاک ہوگئے

Oct 04, 2012 | 18:26

خصوصی رپورٹر

بھارتی میڈیا کے مطابق گورکھ پور میں روزانہ تین بچے اس بیماری کے باعث ہلاک ہورہے ہیں،رواں سال دماغ کی جان لیوابیماری میں مبتلا پچیس سوسے زائد مریض سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہوئے جن میں دوسوسترتاحال سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہیں،نیپال کے سرحدی علاقے میں واقع اس شہر میں ہرسال مون سون میں اس بیماری کا حملہ ہوتا ہے جبکہ انیس سواٹھہترسے اب تک چھ ہزار پانچ سو افرادبیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں،ڈاکٹرزکے مطابق یہ بیماری مچھرکے کاٹنے سے لاحق ہوتی ہے،اوراس بیماری کے زیادہ ترمریضوں میں چھ ماہ سے پندرہ سال کے معصوم بچے شامل ہیں،

مزیدخبریں