عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں فی تولہ قیمت تریسٹھ ہزارپانچ سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Oct 04, 2012 | 20:25

کامرس رپورٹر

یورپ کے قرضہ بحران، ڈالراوراسٹاک مارکیٹوں کے اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں کو سونے جیسی محفوظ سرمایہ کاری پر مجبور کیا ہوا ہے۔آج بھی عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت آٹھ ڈالر بڑھ کر سترہ سو اٹھاسی ڈالر ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کے دام نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئےاور ملک بھر میں ایک تولہ سونا تریسٹھ ہزار پانچ سو روپے میں فروخت ہوا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت چار سو اٹھائیس روپے بڑھ کر چون ہزار چار سو اٹھائیس روپے رہی۔گولڈ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں سرمایہ کاروں کے لیے تو فائدہ مند ہیں تاہم مہنگائی کی وجہ سے ان کا کاروبار کم ہو کر پچیس فیصد رہ گیا ہے۔

مزیدخبریں