کولمبوکےپریماداساسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تو اوپنرز مہیلا جےوردھنے اور تلکررتنے دلشان نے ٹیم کاسکور تریسٹھ تک پہنچا دیا۔
کپتان جے وردھنے کو وکٹوں سے پیچھے شاٹ کھیلتے ہوئے شاہدآفریدی کی گیند پر رضاحسن نے کیچ آؤٹ کیا۔
سنگاکارا نے میدان میں اترتے ہی جارحانہ انداز میں اننگز کا آغازکیا، لیکن وہ اٹھارہ رنز بنا کرمحمدحفیظ کی گیند پر اونچاشاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے، شعیب ملک نے انکا کیچ لیا۔
تلکررتنے دلشان پینتیس رنز بنا کر عمرگل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
جیون مینڈس پندرہ رنز بناسکے، وہ سعید اجمل
کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہوئے۔
تھشاراپریرا گیارہ اور اینجیلومیتھیوز دس رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اننگزکی خاص بات پاکستانی باؤلرزکی نپی تلی باؤلنگ تھی جنہوں نے سری لنکن بلےبازوں کو پوری اننگز میں ایک بھی چھکا نہیں لگانے دیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کوجیت کیلئے ایک سوچالیس رنز کا ہدف دیدیا۔
Oct 04, 2012 | 21:03