”حکومت نے غریبوں کیلئے 2 وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا“

لاہور (خبر نگار) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا کہ حکومت نے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کیلے 2 وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے 100 دن کی کارکردگی میں مہنگائی کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔ پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، ملک اشفاق جلیانہ، عمر حیات تبسم، عبدالکریم میو نے کہا کہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور مسلم لیگ ن کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سخت احتجاج کریگی۔

ای پیپر دی نیشن