لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب میں بیورو کریسی کی بے حسی کی وجہ سے سرکاری افسران و ملازمین کی بیواﺅں کو 10 ماہ سے بناولنٹ فنڈز نہیں ملا اور ہزاروں کی تعداد میں بیوا¶ں کے کیس پینڈنگ پڑے ہیں جبکہ اعلی افسران طاقتور لوگوں کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بناولنٹ فنڈز سے گزٹیڈ افسران کو ماہانہ 6 ہزار روپے جبکہ نان گزٹیڈ ملازم کو ماہانہ 1300 سو روپے دئیے جاتے ہیں۔ آخری مرتبہ بناولنٹ فنڈز سے دسمبر 2012 کو گرانٹ دی گئی تھی لیکن موجودہ سال ہر ماہ ملنے والی گرانٹ کے پیسے ہی جاری نہیں کئے گئے جبکہ ہزاروں ملازمین کی بیوائیں دفاتر کے چکر لگا کر تھک گئی لیکن افسران کی بے حسی کی وجہ سے عید پر بھی یہ رقم نہیں مل سکے گی۔