محکمہ آثار قدیمہ کی بے حسی، مقبرہ نورجہاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) قومی اثاثہ ،تاریخی مقبرہ نور جہاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ۔ محکمہ آثار قدیمہ کی بے حسی، عدم توجہ سے مغلیہ دور کی تاریخی عمارت کے نقش و نگار معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔ جب کہ سیاحوں کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔ مقبرہ کے اندر اورز اردگرد نشئیوں اور جرائم پیشہ عناصر نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ قبضہ گروپوں کی کارروائیوں کی بدولت مقبرہ نور جہاں کا احاطہ سمٹ کر آدھا رہ گیا۔ مقبرہ کی حفاظت کے لئے تعینات عملہ نے وہاں پر اسرار کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...