حکومتی پالیسیوں پر تحفظات، آل پاکستان انجمن تاجران کا وفد7 اکتوبر کو وزیرخزانہ چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کریگا

Oct 04, 2013

لاہور( کامرس رپورٹر) بجلی قیمتوں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ انکم سیلز ٹیکس کالے قوانین سے تاجروں سے پائے جانے والے تشویش کے پیش نظر صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا وفد محمد اشرف بھٹی کی قیادت میں 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کرئے گا۔ وفد وزیرخزانہ کو تاجر برادری میں پائی جانے والی بے چینی بڑھتی ہوئی مہنگائی ، ملکی معشیت بارے اپنے خدشات مشکلات ظاہر کرے گا۔ محمد اشرف بھٹی نے کہا اگر ہمارے مطالبات 7اکتوبر کو تسلیم ناکئے گئے تو ہم اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ گزشتہ روز انجمن تاجران لاہور ایگزیکٹور باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلے کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں