سوات: پولیس اہلکار کے قتل کے بعد مدین میں نافذ کرفیو اٹھا لیا گیا

Oct 04, 2014

سوات (بی بی سی اردو ڈاٹ کام) ضلع سوات کے سیاحتی مقام مدین میں گذشتہ روز ایک پولیس اہلکار کے قتل کے بعد علاقے میں نافذ کرفیو اٹھا لیا گیا۔ واضح رہے کہ تھانہ مدین پولیس کے مطابق کرفیو کے دوران علاقے سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ تاہم کسی گرفتاری کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق چند مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کرفیو کے خاتمے کے بعد علاقہ میں کاروبار مراکز کھل گئے اور لوگوں نے عید کی خریداری کے لئے بازاروں کا رخ کر لیا۔

مزیدخبریں