خیبر ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) قبائلی جرگے نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر قسم کے اختلافات کی تردید کر دی اور اعلان کیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز کا ساتھ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق غلانئی میں قبائلی عمائدین، سکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل حکام کا جرگہ ہوا جس کے دوران ملک اور خصوصاً قبائلی علاقوں کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری بیان میں جرگے نے مقامی لوگوں کو ہدایت کی کہ اپنا اسلحہ پولیٹیکل حکام کے پاس رجسٹر کرائیں اور سکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کریں۔