کراچی (آئی این پی) پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے پولیو کے خلاف ہماری جنگ کو دھرنوں اور فضول سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہئے، مریم نواز شریف پر زور دیا ہے وہ پولیو کے خاتمے کیلئے متحرک کر دار ادا کریں۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پرپورے پاکستان میں پولیو کے تشویشناک حد تک بڑھنے پر اپنے ردعمل میں آصفہ نے کہا میں مریم نواز شریف سے اپیل کرتی ہوں وہ اس بات کو یقینی بنائیں وفاقی حکومت سندھ سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو خصوصی طور پر پولیو مہم کے دنوں میں مکمل سکیورٹی فراہم کرے۔ میں نے مریم نواز شریف پر زور دیا ہے وہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے مزید متحرک کردار ادا کریں۔ میں پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کے لئے کسی بھی طریقے سے مدد کو تیار ہوں۔ پولیو کے خلاف ہماری جنگ دھرنوں اور فضول سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے، ہمیں اقدام اٹھانا ہو گا یا پھر تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پولیو کیخلاف جنگ کو دھرنوں اور فضول سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہئے، مریم نواز کردار ادا کریں، آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئٹر پر پیغام
Oct 04, 2014