لاہور (نیوز رپورٹر) سوئی ناردرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ 350 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس کے حامل قادر پور گیس فیلڈ کو سالانہ مرمت کیلئے 7 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند کردیا جائیگا اور جس سے پنجاب کی صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو 10 روز کیلئے گیس کی فراہمی بند رہے گی تاہم گھریلو صارفین اور کمرشل صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کی جائیگی۔ حکام کا کہنا ہے قادر پور گیس فیلڈ کو سالانہ مرمت کیلئے 7 اکتوبر کی تاریخ سے ہی بند کرینگے۔ عیدالاضحی کی تعطیلات میں سی این جی استعمال کرنیوالے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔
قادر پور گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت، پنجاب کی صنعتوں، سی این جی سیکٹر کو 7 سے 17 اکتوبر تک گیس کی فراہمی بند رہیگی
Oct 04, 2014