اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد کے شہریوں کو سیاسی دھرنوں اور احتجاج کی بڑی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی۔ اگست میں مہنگائی کی شرح دارالحکومت میں سب سے زیادہ رہی۔ اسلام آباد میں اگست سے شروع ہونے والے دھرنوں اور احتجاج کے باعث رسد کا نظام متاثر ہونے سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں جہاں مہنگائی کی اوسط شرح اگست 2014 میں7 فیصد تھی وہاں صرف اسلام آباد میں یہ 14 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی۔
دھرنوں کے باعث اسلام آباد میں مہنگائی بڑھ گئی: سٹیٹ بنک
Oct 04, 2014