عمران برطانیہ میں وزیراعظم کے اثاثے ثابت کریں یا سیاست چھوڑ دیں: پرویز رشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران جھوٹ بول کر اپنی عاقبت خراب کر رہے ہیں۔ عمران برطانیہ میں وزیراعظم کے اثاثے ثابت کریں یا سیاست چھوڑ دیں۔ وزیراعظم نوازشریف کا برطانیہ میں نہ کوئی کاروبار ہے نہ وہاں ٹیکس دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر خواجہ  سعد رفیق نے کہا ہے تحریک انصاف کی جانب سے مختلف سیاستدانوں کا گھیرائو کرنے کی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ عمران خان سیاستدانوں کی تضحیک اور گھیرائو کی سازش بند کریں، اقتدار کی بھوک کی شدت سے تحریک انصاف تمام اخلاقی حدود پھلانگ چکی ہے۔ عمران کا رونا دھونا شارٹ کٹ وزیراعظم بننے کیلئے ہے۔ پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کا عزم متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔ عمران اور طاہر القادری منفی سیاست کر کے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...