سیلز ٹیکس کے 40 ملین ریفنڈ نہ ہوئے تو قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی خریداری کا کم ہو سکتی ہے: ٹینریز ایسوسی ایشن

Oct 04, 2014

لاہور(کامرس رپورٹر)  ٹینرز ایسوسی ایشن  نے حکومت پر واضح کیا کہ اگر انکے ممبرز کے 40ملین روپے کے  واجب الادا  سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ ادا  کئے گئے تو قربانی کے جانوروں کی کھالوں  خرید اری میں 20 فیصد کمی آسکتی  ہے ۔ ان خیالات   کا اظہار چیئرمین  ٹینرز ایسوسی ایشن  محمد مصدق  نے گزشتہ روز  لاہور آفس میں  ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔اس موقع پر آغا سیدین،   شاہد عثمان،   فواد شفیع، او ر بدرِ عالم  بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں