انچیون (سپورٹس ڈیسک) میزبان جنوبی کوریا نے ایشین گیمز مینز فٹ بال ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ میزبان ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں شمالی کوریا کو 1-0 گول سے زیر کر کے ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ عراق نے تھائی لینڈ کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیتا۔