لاہور( نمائندہ سپورٹس ) سابق کپتانانضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دوطرفہ سیریز کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے پیچھے بھاگنے کے بجائے پاکستان سپر لیگ کے انتظامات اور غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے پر توجہ دینی چاہئے۔ پاکستان اوربھارت کو آپس میں ضرور کھیلنا چاہئے لیکن چونکہ ابھی کوئی ٹیم پاکستان آکر کھیلنے کے لیے تیار نہیں اس لیے بھارت کو بھی پیچھے ہٹنے کا موقع ملتا ہے تاہم اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ بحال ہوتی ہے تو اس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ پی سی بی کوبھارتی کرکٹ بورڈ کے پیچھے بھاگنے کے بجائے پاکستان سپر لیگ کے انتظامات پر توجہ دینی چاہئے۔
پی سی بی بھارت کے پیچھے بھاگنے کی بجائے سپر لیگ پر توجہ دے :انضمام الحق
Oct 04, 2015