مکرمی! انٹرنیٹ پر مولانا ابوالکلام آزاد کی تقریر سننے کا اتفاق ہوا جو کہ ہماری نئی نسل کی گمراہی کا باعث بن رہی ہے ۔ لہذا حقائق بتلانے کے لئے چند سطور زیر قلم ہیں ۔ مولانا نے فرمایا کہ مسلم لیگ میں انگریزوں کے پروردہ لوگ تھے اور انہوں نے پاکستان پر قبضہ کر لیا ۔ میں پوچھتا ہوں کہ کانگرس کس نے بنائی تھی اور کیوں ؟ کیا کانگریسی سیاست دانوں کی پشت پر ہندو سیٹھ ، برلے ، ٹاٹے نہ تھے ؟ اُس وقت دو قوموں کا مسئلہ تھا ۔دونوں طرف کے یہ عناصر اپنی اپنی قوم کا حصہ تھے ۔ اگر بعد میں دونوں طرف ان لوگوں کا قبضہ ہو گیا تو قصووار دونوں طرف کی عوام ہیں ، جو ’’جمہوریت‘‘ میں انہی کو ووٹ ڈالتے ہیں۔ (نذیر احمد خواجہ)
ابو الکلام آزاد کی غلط بیانیاں
Oct 04, 2015