ون ویلنگ کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہے ہیں:سی ٹی او

لاہور (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ون ویلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اسکے خاتمے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا ر ہی ہے ۔ سی ٹی او نے ایس پیز، ڈی ایس پیز سے ہونے والی میٹنگ میں کہا کہ ون ویلنگ کی انسدادی کارروائی کی رپورٹ باقاعدگی سے ارسال کریں۔ انہوں نے ون ویلنگ کے خلاف انسدادی کارروائی کیلئے تشکیل دیئے گئے سپیشل اسکواڈ ز کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلرز کے خلاف ویڈیو اور دیگر شواہد اکھٹے کرنے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔بہترین کارکردگی کرنے والے اہلکاروں کو نقد ا نعامات اور تعریفی اسناد دی جائیں گی ۔

ای پیپر دی نیشن