گوجرانوالہ/ میانوالی/ کوئٹہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+اے این این) حساس اداروں اور پولیس کا گوجرانوالہ، میانوالی اور کوئٹہ میں سرچ آپریشن 70 مشکوک افراد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد۔ تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ میں نےشنل اےکشن پلان کے تحت حساس اداروں اور پولےس نے سنٹرل جےل کے اردگرد علاقوں مےں مشترکہ سرچ آپرےشن کےا اس دوران انہوں نے 31 مشکوک افراد کو حراست مےں لےا جنہےں تفتےش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دےا گےا ہے۔ میانوالی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 32 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں مستونگ کے علاقے دشت میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، دشت لیویز نے کلی حسنی میں چھاپہ مار کر 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
سرچ آپریشن
گوجرانوالہ، میانوالی اورکوئٹہ میں حساس اداروں اور پولیس کا سرچ آپریشن، 70 مشکوک افراد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
Oct 04, 2015