اسلام آباد، بیجنگ ( صباح نیوز+ آن لائن) پاکستان اور چینی فضائیہ کے ددمیان 22روزہ شاہین فور مشترکہ فضائی مشقیں ختم ہوگئیں، شاہین فور نامی فضائی مشقیں پاک فضائیہ اور چین کی پی ایل اے ائر فورس کے درمیان ہفتہ کو چینی ائربیس ین چوان میں اختتام پذیر ہوئیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اختتامی تقریب میں پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف ائر سٹاف (آپریشنز) ائر وائس مارشل مجاہد انور خان اور پی ایل اے ائر فورس کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل زینگ بھی موجود تھے۔ مشقوں کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور دفاعی تعاون کو بڑھانا تھا یہ شاہین سیریز کی چوتھی مشق تھی جو 12ستمبر 2015ء کو شروع ہوئی۔ ان مشقوں میں پاک فضائیہ کے مخلف سکارڈنز سے تین مختلف جنگی جہازوں نے حصہ لیا۔
پاک چین مشترکہ شاہین فور فضائی مشقیں ختم‘ مقصد باہمی تعلقات‘ دفاعی تعاون بڑھانا تھا: پاک فضائیہ
Oct 04, 2015