لاہور (خصوصی رپورٹر+ سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے این اے122سے اُمیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ”ناکام لیگ“ کھوکھلے نعروں کے سوا گذشتہ اڑھائی برسوں میں کچھ نہیں دے سکی، اب منتوں اور ترلوں سے دوبارہ چانس نہیں ملے گا، ہمارے جنون کا مقابلہ نکموں سے ہے جو عمران کے ویژن اور عوامی مقبولیت کے طوفان کے سامنے تنکو ں کی طرح بہہ جائیں گے۔ عبدالعلیم خان نے یونین کونسل 81 پنج پیر محل روڈ، مزنگ اور مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب میں کہا کہ ایاز صادق اور محسن لطیف کے سیا سی آقا دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے بتائیں کہ این اے 122 کو گذشتہ 8 برسوں سے اس قدر پسماندہ کیوں رکھا گیا ہے اور انکی کاوشوں سے بنائے گئے میاں میر ہسپتال کو عوام کو صحت کی سہولتیں دینے کی بجائے نشئیوںکی آماجگاہ کیوں بنا دیا گیا؟ عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی نے مشترکہ جلسوں سے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ منتخب ہونے کے بعد ماضی سے زیادہ ترقیاتی کام کرائے جائینگے۔ اس موقع پر آجاسم شریف ، میاں طاہر نوید، طارق فیروز ، ندیم سرور اور خواجہ جمشید امام بھی موجود تھے۔ تحریک انصاف کے امیدواروں نے چودھری محمد سرور کی قیادت میں شاہ جمال میں امام بارگاہ قومی خواجگان کا دورہ کیا اور وہاں بریگیڈئیر سرفراز، معظم حسین جاوا، امیر علی ،رضا عباس ،گلفام حسین اور مدثر ظفر چاولہ سے اجلاس میں پی ٹی آئی کےلئے حمایت پر بات چیت ہوئی۔ دریں اثناءعبدالعلیم خان نے میاں اسلم اقبال ایم پی اے اور پارٹی رہنماو¿ں کے ساتھ سمن آباد ڈونگی گراو¿نڈ کا دورہ کیا اور آج ہونے والے عمران کے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
تحریک انصاف مہم
این اے 122، چودھری سرور کی قیادت میں پی ٹی آئی امیدوار کے انتخابی دورے
Oct 04, 2015