ہوسکتا ہے سانحہ منٰی میں شہدا کی تعداد چھپائی جا رہی ہو: خورشید شاہ

Oct 04, 2015

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں بھی مذہبی امور کا وزیر رہا ہوں، لاپتہ افراد کو ڈھونڈنا 12 گھنٹے کا کام ہے۔ سانحہ منٰی میں ہوسکتا ہے کہ شہدا کی تعداد چھپائی جا رہی ہو۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وفاق سندھ کے ساتھ ناروا سلوک کر رہا ہے۔ خواجہ آصف میں ہمت ہے تو کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں۔ کسان پیکیج میں وہی باتیں کی گئی جو بجٹ میں تھیں۔ نوازشریف سیدھے سادھے ہیں انکی ٹیم قصوروار ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کو پاکستان سٹیل کا سودا کر لینا چاہیے۔ آئندہ یہی 5 سے 10 ارب روپے سالانہ کما کر دے گی۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر مشرف کی پیسے دیکر کام کروانے کی روایت پرانی ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے کسان کنونشن میں صرف 2 فیصد کسان باقی کے لیگ (ن) کارکن تھے۔ وزیراعظم کا کسان پیکیج غریب کسانوں کو لالی پوپ کے علاوہ کچھ نہیں۔



مزیدخبریں