کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے نئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کوئٹہ کینٹ میں پروقار تقریب میں کمان سنبھال لی۔ ریٹا ئرڈ ہونے والے لیفیٹنٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے عامر ریاض کو چھڑی اور سدرن کمانڈ فلیگ پیش کیا۔ جنرل ناصر نے کہا کہ بہت خوش ہوں کہ جو ذمہ داریاں مجھے دی گئی تھی وہ میں نے بخوبی سر انجام دی مجھے بلوچستان کے عوام کا مکمل تعاون تھا اور انہوں نے میرا ساتھ دیا اور میں بلوچستان سے بہت سی یادیں لیکر جا رہا ہوں۔