ممبئی (آن لائن) بالی وڈ ہدایتکار ابھیشیک جاواکر نے ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہوکر پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو اپنی نئی فلم سے باہر کر دیا۔ گزشتہ دنوں ہندو انتہاپسندوں نے بھارت میں موجود پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دیں اور انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ان پر پابندی عائد کردی گئی جس پر فلم نگری بھی دو حصوں میں بٹ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز و ہدایتکار ابھیشیک جاواکر نے پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو اپنی نئی آنے والی فلم کی کاسٹ سے علیحدہ کر دیا ہے۔ ہدایتکار کا کہنا تھا اوڑی حملے کے بعد ملک کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی فلم میں ماورہ سمیت کسی بھی پاکستانی اداکار کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔
ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیاں بھارتی ہدایتکار نے پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو فلم کی کاسٹ سے نکال دیا
Oct 04, 2016