لندن (سپورٹس ڈیسک) سابق فارمولا ون ریسنگ کار ڈرائیور سوسی ولف نے کہا ہے کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ موٹر سپورٹس کو اختیار کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ اس خیال میں کوئی صداقت نہیں کہ موٹرسپورٹس صرف مردوں کا کھیل ہے، پہلے شاید یہ رجحان ہو لیکن آج کل صورتحال یکسر تبدیل ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کار ریسنگ اگرچہ خاص مشکل کام ہے لیکن خواتین اس میدان میں بھی اپنی صلاحیتیں منوا سکتی ہیں۔