ون ڈے کامیابیوں کی جانب گامزن قوم تھوڑاصبر کرے فارم جلد حاصل کرلونگا :اظہر علی

لاہور(نمائندہ سپورٹس)قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے ٹیم بھی کامیابی کے سفر پر گامزن ہورہی ہے، ٹیم کمبی نیشن بننے میں وقت لگتاہے اور آہستہ آہستہ ہم منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مجھ سمیت جو کھلاڑی فارم میں نہیں، وہ بھی جلد فارم میں آجائیں گے۔ وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔دوران پریس کانفرنس ایک صحافی نے جب ون ڈے کپتان اظہر علی سے یہ سوال کیاکہ آپ گراونڈ میں کافی پریشان اور دبائو کا شکار نظر آتے ہیں تو اظہرعلی خاصے برہم نظر آئے اور بولے کیا گراؤنڈ میں چھلانگیں لگائوں؟ انہوں نے کہا کہ کامیابی کی طرف سفر شروع ہوچکا ہے، قوم تھوڑاصبر کرے ، ہمارا بحیثیت قوم یہ مزاج بن گیا ہے کہ ہم فوراً رائے قائم کرلیتے ہیں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہم سیریزہارچکے ہیں لیکن اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹار پلیئرز کو ٹیم میں شامل کرنا میرا اختیار نہیں۔ موجودہ سکواڈ سے ہی ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...