سیالکوٹ(نامہ نگار)تھانہ حاجی پورہ نے گندم منڈی چرچ میں بائبل کی بے حرمتی کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے والے تین مسیحیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سیکرٹری چرچ ایلڈر عظیم اصغر کی رپورٹ پر درج ہونے والے مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ سنیل مسیح، انیل مسیح اور ذیشان مسیح چرچ میں داخل ہوئے اور دفتر میں موجو دبائبل کی بے حرمتی کی اور جب ملزمان کو منع کیا گیا تو انہوں نے دفتر میں توڑ پھوڑشروع کر دی اور کالم گلوچ کرتے ہوئے عبادت میں مصروف مردوخواتین کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے ۔
چرچ میں توڑ پھوڑ اور بائبل کی بے حرمتی کرنے والے 5 مسیحی افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
Oct 04, 2016