لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائردرخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

Oct 04, 2016 | 15:08

ویب ڈیسک

وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کی درخواست پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جسے سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک اثاثے بنائے اور انتخابی گوشواروں میں اثاثوں کو ظاہر نہیں کیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے وزیراعظم کی نااہلی کے حوالے سے دائر ریفرنس کسی قانونی جواز کے بغیر مسترد کر دیا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم کے خلاف دائر ریفرنس مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اور وزیراعظم کی نااہلی کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ چھ اکتوبر کو کیس کی سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں