دنیا کے آدھے پناہ گزینوں کا بوجھ صرف دس ممالک اٹھا رہے ہیں ،امیرممالک کو بھی صلاحیت کےمطابق پناہ گزینوں کابوجھ اٹھاناچاہیے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

Oct 04, 2016 | 17:08

ویب ڈیسک

ایمنسٹی انٹرنینشل نے مہاجرین کو درپیش مسائل اوران کے حل کے حوالےسے اپنی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات کیےہیں.رپورٹ میں کہا گیاہےکہ دنیا بھرمیں پناہ گزینوں کی تعدادتقریباً2کروڑ10لاکھ ہے. ترکی میں25لاکھ اورپاکستان میں16لاکھ پناہ گزین رہتے ہیں .رپورٹ کے مطابق سب سےزیادہ پناہ گزینوں کی تعداداردن میں27لاکھ ہے. بحران کاشکار ممالک کے پڑوسی سب سے زیادہ بوجھ اٹھا رہے ہیں.56فیصدپناہ گزین10ممالک میں رہتےہیں،پاکستان بھی ان ممالک میں تیسرے نمبر ہے.رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام،افغانستان،عراق اورجنوبی سوڈان سےلاکھوں افرادنقل مکانی پرمجبورہوئے. پناہ گزینوں کےمسائل پرعالمی رہنماؤں کوتعمیری بحث کرنےکی ضرورت ہے,چند امیرممالک کی جانب سے صرف امداد دینا کافی نہیں اس سلسلے میں مزید اقدامات کرنےکی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کوریلیف مل سکے۔

مزیدخبریں