بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک ڈارمے کو خود بھارتی رہنماؤں نے ردکرنا شروع کر دیا ۔ ایک انٹرویو میں کانگریس رہنما اور سابق بھارتی وزیرداخلہ پی چدم برم کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے اتنا کچھ ہوا نہیں جتنی اسے ہوا دی گئی ۔ نریندر مودی کے ہوتے ہوئے کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں کی گئی ، اگر ایسا ہوا بھی ہے تو اس کے ثبوت دیئے گئے کیونکہ بار بار کہنے کے باوجود بھی مودی سرکار نے ابتک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا .
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لڑائی جھگڑے اور جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ، ہم کب تک ہمسایوں سے تعلقات خراب کر کے مذاکرات سے دور رہیں گے ، مسئلہ کا حل صرف بات چیت سے ہے اور یہ بات نریندر مودی کو اب سمجھ جانی چاہیے . اس سے قبل بھی بھارت کے کئی اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک پر ثبوت مانگے گئے تھے تاہم مودی سرکار نے دعوے تو بڑے بڑے کیے مگر اپنی ہی ملک میں بھی کسی کو ایک ثبوت تک نہ فراہم کیا.