وفاق صوبوں سے مکمل تعاون کریگا، حکومت نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمدیقینی بنانےکیلئےپرعزم ہے: نواز شریف

Oct 04, 2016 | 19:22

ویب ڈیسک

 وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ہوا  جس میں دہشتگردوں کےسہولت کاروں کیخلاف اقدامات تیزکرنےپرغور کیا گیا . اجلاس میں صوبوں کےساتھ انٹیلی جنس معلومات کےتبادلےکومزیدموثربنانےکاجائزہ بھی لیا گیا .مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے اجلاس کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق صوبوں کے مسائل پر بریفنگ دی. چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ نے بھی نیپ پر عملدرآمد سے متعلق صوبائی رپورٹس پیش کیں. وزرائےاعلیٰ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے صوبائی کمیٹیاں قائم کرنے کی تجویز بھی دی.
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے صوبائی حکومتوں کا کردار اہم ہے، وفاق صوبوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا.حکومت نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمدیقینی بنانےکیلئےپرعزم ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ بقا کی جنگ ہے،ہر قیمت پر نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد یقینی بنائیں گے،ملک سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے.
اجلاس میں آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی آئی بی ، ڈی جی ایم او ، ڈی جی ایم آئی ، ڈی جی سی ٹی ، وفاقی وزرا، مشیر قومی سلامتی ، سیکرٹری خارجہ  طارق فاطمی ، چاروں وزرائے اعلیٰ ، وزیراعلیٰ گلگلت بلستان اور گورنر کے پی نے شرکت کی .

مزیدخبریں