لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق گولبکیپر شمیم الیاس لاہور میںانتقال کر گئے۔ مرحوم کا جنازہ 319 پی سی ایس آر سوسائٹی سے اٹھایا گیا نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحوم نے 1974 میں قومی ہاکی ٹیم کی نمائندگی کی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز سینئر سمیت سابق اولمپیئنز نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔
قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر شمیم الیاس انتقال کر گئے
Oct 04, 2017