ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز ملتان کے سابق عہدیدار اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مظہر جمیل قریشی انتقال کرگئے۔ سوگ میں عدالتی کام بھی بند کردیاگیا۔ مظہرجمیل قریشی ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز ملتان کے سینئر ممبر ہونے کے ساتھ مسلم لیگ (ن) سے وابستہ تھے۔ 93-1992ء میں جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار، 97-1996 اور 02-2001 ء میں صدرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن منتخب رہے نیز مسلم لیگ (ن) کے پنجاب میں برسراقتدارآنے کے بعدگزشتہ 9 سال سے اس عہدے پر دوبارہ تعینات ہوئے اوراب تک تعینات تھے۔ مرحوم گزشتہ کافی عرصہ سے جگرکے عارضہ میں مبتلا تھے۔