کوئٹہ / لاہور/اسلام آباد(صباح نیوز) کوئٹہ اور گوادر کو سیف سیٹیز بنانے کے لیے بھی 10 ارب روپے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق طویل المدتی منصوبے سے پتہ چلتا ہے کہ مختلف افراد کی صلاحیتوں کو ابھارنے اور ان میں پیش ورانہ بہتری کے لیے انہیں انفارمیشن، کمیونیکیشن و ٹیکنالوجیز سمیت دیگراقسام کی تربیت دی جائے گی۔