ایف بی آر نےکراچی میں تعینات افسر کو معطل کردیا، تحقیقات ہونگی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کراچی میں تعینات افسر محمد سلیم کو ایف بی آر نے معطل کردیا ۔ ان کے خلاف تحقیقات ہونگی۔ گریڈ 17کے افسر نجیب حسین کو گریڈ 18میں ترقی دیدی گئی۔ تین افسروںکے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ ان میں اعجاز رسول، سعید الرحمان اور اﷲ داد شامل ہیں۔ گریڈ 20کے افسر شاہد الحسن چٹھہ کو کمشنر زون II ایل ٹی یو لاہور مقرر کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن