لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے کا اعلان کر دیا ۔ شاہد آفریدی کو کچھ عرصہ قبل کراچی کنگز کا صدر بنایا تھا جبکہ تیسرے ایڈیشن میں انکی جانب سے کھیلنے کا بھی اعلان کیا ہے، پی سی بی ترجمان کی جانب سے بھی باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔جس میں بتایا گیا ہے کہ آفریدی تیسرے ایڈشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرینگے۔ اس سے قبل شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ کے پہلے دو ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ پشاور زلمی کے ساتھ انکے معاملات بگڑنے کے بعد آفریدی نے دوسری ٹیم کراچی کنگز کا انتخاب کیا۔ یاد رہے کہ کراچی کنگز کا شمار پی ایس ایل کی اہم ترین ٹیموں میں ہوتا ہے، پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی نے خود اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ پی ایس ایل کراچی کنگز کے بغیر ادھورا ہے۔