لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انٹرنےشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور سری لنکا کے مابےن کھےلے گئے پہلے ٹےسٹ مےچ کے ا ختتام پر نئی ٹےسٹ رےنکنگ جاری کر دی ہے۔ سری لنکا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں8 وکٹیں لینے کے باوجود یاسر شاہ کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری نہیں آئی اور وہ 15 ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹسمین اظہر علی ایک درجہ تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ سری لنکا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں8 وکٹیں لینے کے باوجود سپنر یاسر شاہ کی رینکنگ میں تبدیلی نہیں آئی اور وہ 15 ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے حارث سہیل نے براہ راست 71 ویں نمبر پر انٹری دی، پہلی اننگز میں ففٹی بنانے والے شان مسعود 105 ویں نمبر تک پہنچ پائے۔ ٹیسٹ بیٹسمینوں میں پہلی پوزیشن پر آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ موجود ہیں، جیمز اینڈرسن دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بولر ہیں۔ بہترین آل راو¿نڈر کا اعزاز بدستور بنگلا دیش کے شکیب الحسن کے پاس ہے۔