قائداعظم ٹرافی: دوسرا را¶نڈ شروع، پہلے دن با¶لرز کا راج

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قائد اعظم ٹرافی کا دوسرا راونڈ شروع ہو گیا۔ لاہور وائٹس نے یو بی ایل کےخلاف چار وکٹوں پر 222 رنز بنا لیے۔ فاٹا کی ٹیم کے آر ایل کیخلاف 237 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔کے آر ایل نے دو وکٹوں پر 29 رنز بنا لیے تھے۔راولپنڈی ریجن ٹیم ایچ بی ایل کیخلاف 102 پر آوٹ ہو گئی۔ جنید خان نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ایچ بی ایل نے تین وکٹوں پر 170 رنز بنا کر 68 رنز کی برتری حاصل کر لی۔پی ٹی وی کیخلاف کراچی ریجن وائٹس کی ٹیم 181 پر آوٹ ہوگئی ۔زوہیب شیرا نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 83 رنز پر پی ٹی وی کی پانچ وکٹیں گر گئیں۔دفاعی چیمپئن واپڈا ٹیم فیصل آباد کیخلاف 142 پر ڈھیر ہو گئی۔ فیصل آباد کی 68 سکور پر پانچ وکٹیں گر گئیں۔ ذوالفقار بابر نے چار کھلاڑیوں کوآﺅٹ کیا۔ اسلام آباد ریجن نے سوئی نادرن گیس پائپ لائن کےخلاف 9 وکٹوں پر 310 رنز بنا لئے۔سوئی سدرن گیس کمپنی ٹیم پشاور کیخلاف 348 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ عامر یامین ایک سکور کے فرق سے سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ پشاور نے پانچ رنز بنا لیے تھے۔ نیشنل بنک کےخلاف لاہور ریجن بلیوز نے 8 وکٹوں پر 296 رنز بنا لیے۔ رضا علی ڈار 87، سعد نسیم 58 رنز کے نمایاں سکورر رہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...