سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن پرپہلی بین الاقوامی کانفرنس پاکستان میں ہو گی

Oct 04, 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن پر 3روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ تین روزہ کانفرنس کا آغاز 6اکتوبر سے ہو گا ، کانفرنس میں فرانس، جرمنی، سلوانیہ، چین، امریکہ، مصر، کولمبیا اور چیک ری پبلک سمیت دیگر ممالک سے 13ریسرچ اسکالرز، ڈاکٹرز، پروفیسرز اور ماہرین شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں