لاہور (کلچرل رپورٹر)اداکارہ ثانیہ سعید اور نمرہ بچہ6اکتوبر کو سٹیج ڈرامہ ”مشک“میں پرفارم کریں گی۔ دونوں پہلی بار اکھٹے کام کر رہی ہیں۔ الحمراءادبی بیٹھک میں اولوموپولو کی روح رواں کنول کھوسٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے کی لاہور میںنمائش کے بعد اسلام آباد میں ہوگی۔لاہور میں تین روز نمائش 8اکتوبرکو اختتام پذیر ہوگی۔ اسلام آبادمیں 21اور 22اکتوبر جبکہ کراچی میں 3سے5 نومبر کو کراچی آرٹس کونسل میں ہوگی۔اداکارہ ثانیہ سعید کاکہنا تھا کہ میں اس سے پہلے بھی اولوموپولو کے ساتھ کام کر چکی ہوں۔ ہر تین چار ماہ کے بعد اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کےلئے لاہور میں آتی ہوں۔ ”مشک“ دو کرداروںکی کہانی ہے جس میں زندگی کا فلسفہ اورجذبات شامل ہیں۔ میرا کرادر جرنلسٹ کا ہے۔ اداکارہ نمرہ بچہ نے کہا کہ پہلی بار ثانیہ سعید کے ساتھ کام کرنے کا اتفاق ہو رہا ہے۔