چین میں دو جزیروں کو جوڑنے والا شیشے کا پل

بیجنگ(نیٹ نیوز) چین میں دوجزیروں کو جوڑنے کے لےے شیشے کا پل بنا دیا گیا، عالیشان پل کی سیر کرنے سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ چین کی ریاست ہونان کے شہر جنگشا میں دریا کے اوپر شیشے کا پل بنایا گیا ہے۔ پل 200 میٹر طویل اور دریا سے سو میٹر کی بلندی پر بنایا گیا ہے۔ اس پل پر تقریباً آٹھ ہزار افراد ایک وقت میں سفر کرسکتے ہیں۔یہ پل دو مشہور سیاحتی جزیروں کو جوڑنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے تاکہ سیاح ایک جگہ سے دوسری جگہ باآسانی پہنچ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن