دنیائے انسانیت کو ظلم و ستم سے نجات کیلئے اسوہ ِحسینی کی عملی پیروی کرناہوگی

راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)اسلام کی سر بلندی اور شرےعت محمدی کی بقا کےلئے انمول قربانےاں پےش کرنے والے کربلا کے عظےم شہداءکی ےاد مےں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا ۔اس موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی ریجن میں بھی مذہبی و ماتمی تنظیموں کی جانب سے مجالس عزاءمنعقد ہوئیں اور ذوالجناح و علم کے جلوس برآمد کیے گئے۔ شہدائے کربلا کو خراج عقےدت پےش کرنے کےلئے ڈھوک سیداں اورامام بارگاہ شہیدان کربلاٹائربازار سے ماتمی جلوس برآمدہوئے جن میں ہزاروں سوگوارانِ امام ؑ عالی مقام نے شرکت کرکے بارگاہ ِرسالت میں تعزیت و پرسہ پیش کیا۔امامبارگاہ قصر زینب علی چک میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے کہا کہ حسینیت کا دم بھرنے والے حق کی راہ میں کسی صعوبت ،پابندی اور رکاوٹ کو ہر گز خاطر میں نہیں لاتے کیونکہ امام عالی مقام ؑ نے جبر ناروا سے مفاہمت نہ کرنے اور الہی اصولوں کی پیروی کرنے کیلئے ہر قسم کی تکالیف کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے کا وہ عزم اور حوصلہ دنیا کو سکھایا جس پر آج بھی ظلم حیران و پریشان ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دنیائے انسانیت کو درپیش ظلم و ستم سے نجات دلانے کیلئے اسوہ ِحسینی کی عملی پیروی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عزاداری ظلم و جبر کے خلاف مظلوموں کا ابدی احتجاج ہے جو حق کے قیام اور باطل کے انہدام تک جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن