قومی صحت سروے:14.7فیصد جسم فروشوں ، 14.7فیصد خواجہ سراﺅں میں ایڈز کی تصدیق

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) وزارت قومی صحت نے پانچواں قومی ایڈز سروے مکمل کروا لیا ،سرنج سے نشہ کرنے والے38.4 فیصد افراد میں ایڈز کی تصدیق ہو گئی ،سروے کے مطابق 14.6 فیصد خواجہ سراوں میں ایچ آئی وی ایڈز کا وائرس پایا گیا ،ایڈز سروے کا انعقاد ملک کے 23 بڑے و صنعتی شہروںمیں کیا گیا ۔سروے رپورٹ کے مطابق مارچ دو ہزار سولہ کو شروع ہونے والا سروے دس ماہ کی ریکارڈ مدت میںمکمل کیا گیا ۔4 سو صفحات پر مشتمل ایڈز سروے رپورٹ آج جاری کی جائے گی ۔ایڈز سروے کے مطابق جسم فروشی سے وابستہ 2.2 فیصد خواتین ایڈز سے متاثرہ پائی گئی ہیں جب کہ جسم فروشی سے وابستہ 12.5 فیصد مردوں میں ایڈز پایا گیا ہے ۔ملک بھر سے 8606 مقامات کو قومی ایڈز سروے کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ذرائع وزارت قومی صحت کے مطابق قومی ایڈز سروے کے لیے عالمی امدادی ادارے گلوبل فنڈ نے 1 ملین ڈالر فراہم کئے ۔ایڈز سروے میں پنجاب کے 13 سندھ کے 6 شہروں میں قومی ایڈز سروے کیا گیا،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے دو 2 شہر قومی سروے کا حصہ تھے ،جن شہروں کو قومی ایڈز سروے کا حصہ بنایا گیا ان میں کراچی ، حیدر آباد، میرپور خاص ،نوابشاہ ،لاڑکانہ ،سکھر ،بہاولپور ،ملتان ،ڈی جی خان ،قصو ر،لاہور ،سیالکوٹ ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد ،راولپنڈی،جہلم ،شیخوپورہ ،سرگودھا،پشاور ،کوئٹہ ،تربت ،بنوں بھی شامل ہیں۔گزشتہ قومی ایڈز سروے کا انعقاد دو ہزار گیاہ میں کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...