ہالینڈ کے وزیر دفاع اورآرمی چیف مستعفی ہو گئے

ہالینڈ کے وزیر دفاع اورآرمی چیف مستعفی ہوگئے ہیں دونوں گزشتہ سال کی تنقیدی رپورٹ پر مستعفی ہوئے۔یورپی میڈیاکے مطابق ہالینڈکی وزیردفاع جینائن ہینس نے پارلیمنٹ میں طویل بحث کے بعد استعفی کا اعلان کیا۔ 2016 کی رپورٹ میں افریقی ملک مالی میں تربیت کے دوران ایک حادثے کے دوران ہالینڈ کے دوفوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ فوج میں حفاظتی اقدامات کے فقدان پرجینائن پرتنقید جاری تھی اوران پرمستعفی ہونے کے لئے دبا وتھا۔ جینائن نے پارلیمنٹ کوآگاہ کیا کہ فوج میں حفاظتی اقدامات کے فقدان کے الزام کے بعد وزیردفاع جنرل ٹوم مائڈن ڈورپ بھی مستعفی ہورہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن