امریکی انٹرنیٹ کمپنی یاہو کے آن لائن صارفین کے ڈیٹا بینک پر دو ہزار تیرہ میں کیا جانے والا ہیکرز کا حملہ تازہ ترین معلومات کے مطابق بہت ہی بڑا سائبر حملہ تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی موبائل فون کمپنی ویرائزن کی ملکیت ادارے یاہو کی طرف سے بتایا گیا کہ چار برس قبل اس سائبر حملے کے دوران اس ادارے کے تمام تین ارب صارفین کے اکاونٹس متاثر ہوئے تھے۔ یاہو کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ بات ایک جامع چھان بین کے نتیجے میں پتہ چلی ہے۔ اب سے پہلے تک یاہو کا کہنا تھا کہ اس ہیکنگ کے دوران قریب ایک ارب صارفین کا ڈیٹا چوری ہو گیا تھا۔ اسی سائبر حملے کے باعث ویرائزن کی طرف سے یاہو کو خرید لینے کا عمل بھی تاخیر کا شکار ہو گیا تھا۔
2013ءمیں تین ارب یاہو صارفین کے آن لائن اکاؤنٹ ہیک ہو نے کا انکشاف
Oct 04, 2017 | 14:59